گرمِ فغاں ہے جَرس، اُٹھ کہ گیا قافلہ
گرمِ فغاں ہے جَرس، اُٹھ کہ گیا قافلہ
وائے وہ رَہرو کہ ہے منتظرِ راحلہ!
تیری طبیعت ہے اور، تیرا زمانہ ہے اور
تیرے موافق نہیں خانقہی سلسلہ
دل ہو غلامِ خرد یا کہ امامِ خرد
سالکِ رہ، ہوشیار! سخت ہے یہ مرحلہ
اُس کی خودی ہے ابھی شام و سحَر میں اسیر
گردشِ دَوراں کا ہے جس کی زباں پر گِلہ
تیرے نفَس سے ہوئی آتشِ گُل تیز تر
مُرغِ چمن! ہے یہی تیری نوا کا صِلہ
This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator. |