گر جوہر امتیاز ہوتا ہم میں

گر جوہر امتیاز ہوتا ہم میں
by مرزا غالب
300533گر جوہر امتیاز ہوتا ہم میںمرزا غالب

گر جوہر امتیاز ہوتا ہم میں
رسوا کرتے نہ آپ کو عالم میں
ہیں نام و نگیں کمیں گہ نقب شعور
یہ چور پڑا ہے خانۂ خاتم میں


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.