گونجتا ہے نالۂ مہتاب آدھی رات کو
گونجتا ہے نالۂ مہتاب آدھی رات کو
ٹوٹ جاتے ہیں سہانے خواب آدھی رات کو
بھاگتے سایوں کی چیخیں ٹوٹتے تاروں کا شور
میں ہوں اور اک محشر بے خواب آدھی رات کو
شام ہی سے بزم انجم نشۂ غفلت میں تھی
چاند نے بھی پی لیا زہراب آدھی رات کو
اک شکستہ خواب کی کڑیاں ملانے آئے ہیں
دیر سے بچھڑے ہوئے احباب آدھی رات کو
دولت احساس غم کی اتنی ارزانی ہوئی
نیند سی شے ہو گئی نایاب آدھی رات کو
This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator. |