ہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہ

ہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہ
by آغا حشر کاشمیری
330960ہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہآغا حشر کاشمیری

ہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہ
گھنگھور گھٹا ہے یا اڑتا ہوا مے خانہ

ہوتی ہیں شب غم میں یوں دل سے مری باتیں
جس طرح سے سمجھائے دیوانے کو دیوانہ

کیا تم نے کہا دل سے کیا دل نے کہا ہم سے
بیٹھو تو سنائیں ہم اک روز یہ افسانہ

غصہ میں جو دی گالی منہ چوم لیا میں نے
ظالم نے کہا یہ کیا میں نے کہا جرمانہ

مطرب سے یہ کہتا تھا حشرؔ اپنی غزل سن کر
ہے میری جوانی کا بھولا ہوا افسانہ


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.