ہم کو یاں در در پھرایا یار نے

ہم کو یاں در در پھرایا یار نے
by شاہ نیاز احمد
301653ہم کو یاں در در پھرایا یار نےشاہ نیاز احمد

ہم کو یاں در در پھرایا یار نے
لا مکاں میں گھر بنایا یار نے

آپ اپنے دیکھنے کے واسطے
ہم کو آئینہ بنایا یار نے

اپنے اک ادنیٰ تماشے کے لئے
ہم کو سولی پر چڑھایا یار نے

آپ چھپ کے ہم کو کر کے روبرو
خوب ہی رسوا کرایا یار نے

آپ تو بت بن کے کی جلوہ گری
اور ہمیں کافر بنایا یار نے


This work was published before January 1, 1930, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.