ہم گرچہ بنے سلام کرنے والے

ہم گرچہ بنے سلام کرنے والے
by مرزا غالب
300529ہم گرچہ بنے سلام کرنے والےمرزا غالب

ہم گرچہ بنے سلام کرنے والے
کرتے ہیں درنگ کام کرنے والے
کہتے ہیں کہیں خدا سے اللہ اللہ
وہ آپ ہیں صبح و شام کرنے والے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.