ہندوستان کی بھی عجب سر زمین ہے

ہندوستان کی بھی عجب سر زمین ہے
by مرزا غالب
298003ہندوستان کی بھی عجب سر زمین ہےمرزا غالب

ہندوستان کی بھی عجب سر زمین ہے
جس میں وفا و مہر و محبت کا ہے وفور
جیسا کہ آفتاب نکلتا ہے شرق سے
اخلاص کا ہوا ہے اسی ملک سے ظہور
ہے اصل تخم ہند سے اور اس زمین سے
پھیلا ہے سب جہان میں یہ میوہ دور دور


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.