ہے رزم سراپا تو زباں اور ہی ہے

ہے رزم سراپا تو زباں اور ہی ہے
by مرزا سلامت علی دبیر
294967ہے رزم سراپا تو زباں اور ہی ہےمرزا سلامت علی دبیر

ہے رزم سراپا تو زباں اور ہی ہے
اور بین کے مابین بیاں اور ہی ہے
کس درجہ بلند ہے تیری فکر دبیرؔ
کہتی ہے زمیں یہ آسماں اور ہی ہے

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse