یوں بہ مشکل دل مجروح سے پیکاں نکلا

یوں بہ مشکل دل مجروح سے پیکاں نکلا
by جگرؔ بسوانی

یوں بہ مشکل دل مجروح سے پیکاں نکلا
میں یہ سمجھا کہ ترے وصل کا ارماں نکلا

دیکھ کر اس کو دم نزع ہوئیں آنکھیں بند
جان کے ساتھ ہی دیدار کا ارماں نکلا

عرصۂ حشر میں پرسش جو ہوئی اس بت کی
میرے ہی دل میں وہ غارت گر ایماں نکلا

دھوم صحراۓ قیامت کی بہت سنتے تھے
اے جنوں وہ بھی مرا ایک بیاباں نکلا

خاک میں مل گئے ہم جس کی تمنا میں جگرؔ
وہ لحد پر بھی سنبھالے ہوئے داماں نکلا

This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author.

Public domainPublic domainfalsefalse