This page has not been proofread.
دیگر دل تھا کہ جو جان درد تمہید سہی بیتابی رشک و حسرت دید سہی ہم اور فسردن اے تجلی افسوس تکرار روا نہیں تو تجدید سہی
دیگر ہے خلق حسد قماش لڑنے کے لیے وحشت کدہء تلاش لڑنے کے لیے یعنی ہر بار صورت کاغذ باد ملتے ہیں یہ بد معاش لڑنے کے لیے
دیگر
مشکل ہے ز بس کلام میرا اے دل سن سنکے اسے سخنوران کامل آساں کہنے کی کرتے ہیں فرمایش گایم مشکل و گر نہ گویم مشکل
دیگر
ہر چند کہ دوسی میں کامل ہونا ممکن نہیں یک