Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/7

This page has been proofread.

رام چرچا


بال کانڈ

(۱) پیدائیش

پیارے بچو! تم نے بجے دشمی کا میلہ تو دیکھا ہی ہوگا۔ کہیں کہیں اسے رام لیلا کا میلہ بھی کہتے ہیں۔ اس میلے میں تم نے مٹی یا پیتل کے بندروں اور بهالووں کے سے چہرے لگایے آدمی دیکھے ہونگے۔ رام، لچھمن آور سیتا کو سنگھاسن پر بیٹھے دیکھا ہوگا اور ان کے