انجمؔ اگر نہیں در دل دار تک پہنچ

انجمؔ اگر نہیں در دل دار تک پہنچ (1905)
by مرزا آسمان جاہ انجم
317494انجمؔ اگر نہیں در دل دار تک پہنچ1905مرزا آسمان جاہ انجم

انجمؔ اگر نہیں در دل دار تک پہنچ
ہو جائے کاش روزن دیوار تک پہنچ

جاتا ہے کوئی کعبے کو اور کوئی سوئے دیر
مجھ رند کی ہے خانۂ خمار تک پہنچ

نالے کی نارسائی نے عاجز کیا ہمیں
ہو جاتی ورنہ آپ کی سرکار تک پہنچ

یہ کیا ہے بیٹھا باتیں بناتا ہے دور سے
عیسیٰ اگر بنا ہے تو بیمار تک پہنچ

لے جائے گی بہا کے کبھی سیل چشم تر
انجمؔ کبھی تو ہوگی در یار تک پہنچ


Public domain
This work is in the public domain in the United States but it may not be in other jurisdictions. See Copyright.

PD-US //wikisource.org/wiki/%D8%A7%D9%86%D8%AC%D9%85%D8%94_%D8%A7%DA%AF%D8%B1_%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA_%D8%AF%D8%B1_%D8%AF%D9%84_%D8%AF%D8%A7%D8%B1_%D8%AA%DA%A9_%D9%BE%DB%81%D9%86%DA%86