ایک پل جا نہ کہوں نین سوں اے نور بصر

ایک پل جا نہ کہوں نین سوں اے نور بصر
by فائز دہلوی

ایک پل جا نہ کہوں نین سوں اے نور بصر
ٹک نہ ہو اس دل تاریک سوں اے بدر بدر

تیری اس صبح بنا گوش و خط مشکیں سوں
سیر کرتا ہوں عجب شام و سحر شام و سحر

جل کے میں سرمہ ہوا بلکہ ہوا کاجل بھی
خانۂ چشم میں تجھ پاؤں جو ٹک راہ مگر

راہ داراں لیویں ہر گام میں جیو کا حاصل
ہے گا اس راہ میں اے عمر ابد جاں کا خطر

قبلے سوں مونھ پھرایا ترے مکھ کی جانب
کیا زاہد نے مکے سوں سوئے بت خانہ سفر

چاند سورج کی رکھ عینک کوں سدا پیر فلک
خم ہو کرتا ہے نظر تاکہ دیکھے تیری کمر

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse