بتو خدا سے ڈرو سنگ دل سوا نہ کرو
بتو خدا سے ڈرو سنگ دل سوا نہ کرو
یہ موم دل ہے ہمارا اسے جدا نہ کرو
نہ ٹھنڈی سانسیں بھرو دور مے میں ہم نفساں
یہ آگ بھڑکے گی مے خانے میں ہوا نہ کرو
ہم آنکھیں بند کریں پھر دکھاؤ رنگینی
جو چور پکڑا ہے تم شوخئ حنا نہ کرو
چکور ہم کو بنایا دکھا کے عریانی
یہ کھیل چاندنی میں آ کے مہ لقا نہ کرو
غزل میں شعر بہت نرم ہو گئے اخترؔ
یہ کس زبان میں کہتے ہو بد مزا نہ کرو
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |