بت کافر جو تو مجھ سے خفا ہے

بت کافر جو تو مجھ سے خفا ہے
by بھارتیندو ہریش چندر
303654بت کافر جو تو مجھ سے خفا ہےبھارتیندو ہریش چندر

بت کافر جو تو مجھ سے خفا ہو
نہیں کچھ خوف میرا بھی خدا ہے

یہ در پردہ ستاروں کی صدا ہے
گلی کوچہ میں گر کہیے بجا ہے

رقیبوں میں وہ ہوں گے سرخ رو آج
ہمارے قتل کا بیڑا لیا ہے

یہی ہے تار اس مطرب کا ہر روز
نیا اک راگ لا کر چھیڑتا ہے

شنیدہ کے بود مانند دید
تجھے دیکھا ہے حوروں کو سنا ہے

پہنچتا ہوں جو میں ہر روز جا کر
تو کہتے ہیں غضب تو بھی رساؔ ہے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.