بھولتا جاتا ہے یورپ آسمانی باپ کو

بھولتا جاتا ہے یورپ آسمانی باپ کو
by اکبر الہ آبادی
295318بھولتا جاتا ہے یورپ آسمانی باپ کواکبر الہ آبادی

بھولتا جاتا ہے یورپ آسمانی باپ کو
بس خدا سمجھا ہے اس نے برق کو اور بھاپ کو
برق گر جائے گی اک دن اور اڑ جائے گی بھاپ
دیکھنا اکبرؔ بچائے رکھنا اپنے آپ کو


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.