تسبیح کو مدتوں سنبھالا ہم نے

تسبیح کو مدتوں سنبھالا ہم نے
by میر تقی میر
315092تسبیح کو مدتوں سنبھالا ہم نےمیر تقی میر

تسبیح کو مدتوں سنبھالا ہم نے
خرقہ برسوں گلے میں ڈالا ہم نے
اب آخر عمر میرؔ مے کی خاطر
سجادہ گرو رکھنے نکالا ہم نے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.