تقدیر میں اضافۂ سوز وفا ہوا
تقدیر میں اضافۂ سوز وفا ہوا
دل میں جو تم نے آگ لگا دی تو کیا ہوا
کہتے ہیں جس کو موت ہے اک بے خودی کی نیند
اس کو فنا کہاں ہے جو تجھ پر فنا ہوا
اے خادمان حسن یہ کیا انتظام ہے
اب تک چراغ طور پڑا ہے بجھا ہوا
ہستی و نیستی کی حدیں دور رہ گئیں
یہ آ گیا کہاں میں تجھے ڈھونڈھتا ہوا
منہ سے دعا نکل ہی گئی وقت قتل بھی
کہنا یہ تھا کہ حق محبت ادا ہوا
بحث نیاز و ناز تھی کل بزم حسن میں
سیمابؔ کچھ خبر نہیں کیا فیصلہ ہوا
This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator. |