جان ایام دلبری ہے یاد
جان ایام دلبری ہے یاد
سیر گل زار و مے خوری ہے یاد
دیکھتا نہیں سورج کوں نظراں بھر
جس کوں تجھ جامۂ زری ہے یاد
خوب پھولی تھی باغ میں نرگس
گل صد برگ و جعفری ہے یاد
وہ چراغاں و چاندنی کی رات
سیر ہت پھول و پھلجھڑی ہے یاد
وہ تماشا و کھیل ہولی کا
سب کے تن رخت کیسری ہے یاد
ہو دوانا جنگل میں کیوں نہ پھرے
جس کو وہ سایۂ پری ہے یاد
اے سیہ مست میری انکھیوں کی
لال بادل کی تجھ جھری ہے یاد
جب تمن پاس فائزؔ آیا تھا
بات کہنا بی سرسری ہے یاد
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |