جو پانچ وقت مصلے پہ قبلہ رو نکلے

جو پانچ وقت مصلے پہ قبلہ رو نکلے
by مبارک عظیم آبادی
304630جو پانچ وقت مصلے پہ قبلہ رو نکلےمبارک عظیم آبادی

جو پانچ وقت مصلے پہ قبلہ رو نکلے
انہیں بزرگوں کے زیر بغل سبو نکلے

بڑا مزہ ہو بت کم سخن جو محشر میں
خدا کے سامنے حاضر جواب تو نکلے

وہ گو سنا کیے لیکن ادا یہ کہتی رہی
نہ ذکر مہر و وفا میرے رو بہ رو نکلے

کسی کو دیر کسی کو حرم مبارک ہو
ہمیں وہ در کہ جہاں دل کی آرزو نکلے


This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author.