خلش خار ہو وحشت میں کہ غم ٹوٹ پڑے
خلش خار ہو وحشت میں کہ غم ٹوٹ پڑے
پر پھپھولوں میں الٰہی نہ مرے پھوٹ پڑے
دن دو پہرے ہی شفق شام جہاں میں پھولے
آسماں پر لب لعلیں کے اگر چھوٹ پڑے
دم نکل جائے خفا ہو کے غم کاکل میں
جو پڑے حلق میں پھندا وہ گلا گھوٹ پڑے
ہجر ساقی میں دہن سے مرے اچھو ہو کر
جو پیوں آب بقا بھی وہ نکل گھوٹ پڑے
حرمت بنت عنب میں نہیں کچھ شک اے شادؔ
واعظیں بیہدا بکتے ہیں بکیں چھوٹ پڑے
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |