دامن دل پہ نہیں بارش الہام ابھی
دامن دل پہ نہیں بارش الہام ابھی
عشق نا پختہ ابھی جذب دروں خام ابھی
خود ہی جھکتا ہوں کہ دعوائے جنوں کیا کیجئے
کچھ گوارا بھی ہے یہ قید در و بام ابھی
یہ جوانی تو ابھی مائل پیکار نہیں
یہ جوانی تو ہے رسوائے مے و جام ابھی
واعظ و شیخ نے سر جوڑ کے بد نام کیا
ورنہ بد نام نہ ہوتی مے گلفام ابھی
میں بصد فخریہ زہاد سے کہتا ہوں مجازؔ
مجھ کو حاصل، شرف بیعت خیام ابھی
This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author. |