دل ہو گیا ہے غم سے ترے داغ دار خوب
دل ہو گیا ہے غم سے ترے داغ دار خوب
پھولا ہے کیا ہی جوش سے یہ لالہ زار خوب
کب تک رہوں حجاب میں محروم وصل سے
جی میں ہے کیجے پیار سے بوس و کنار خوب
ساقی لگا کے برف میں مے کی صراحی لا
آنکھوں میں چھا رہا ہے نشہ کا خمار خوب
آیا نہ ایک دن بھی تو وعدہ پہ رات کو
اچھا کیا سلوک تغافل شعار خوب
ایسی ہوا بندھی رہے چنداؔ کی یا علی
با صد بہار دیکھے جہاں کی بہار خوب
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |