رحمت کا تیرے امیدوار آیا ہوں

رحمت کا تیرے امیدوار آیا ہوں
by بھارتیندو ہریش چندر
303660رحمت کا تیرے امیدوار آیا ہوںبھارتیندو ہریش چندر

رحمت کا تیرے امیدوار آیا ہوں
منہ ڈھانپے کفن میں شرمسار آیا ہوں
آنے نہ دیا بار گنہ نے پیدل
تابوت میں کاندھوں پہ سوار آیا ہوں


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.