سازگار ہے ہم دم ان دنوں جہاں اپنا

سازگار ہے ہم دم ان دنوں جہاں اپنا
by مجاز لکھنوی
304567سازگار ہے ہم دم ان دنوں جہاں اپنامجاز لکھنوی

سازگار ہے ہم دم ان دنوں جہاں اپنا
عشق شادماں اپنا شوق کامراں اپنا

آہ بے اثر کس کی نالہ نارسا کس کا
کام بارہا آیا جذبۂ نہاں اپنا

کب کیا تھا اس دل پر حسن نے کرم اتنا
مہرباں اور اس درجہ کب تھا آسماں اپنا

الجھنوں سے گھبرائے مے کدے میں در آئے
کس قدر تن آساں ہے ذوق رائیگاں اپنا

کچھ نہ پوچھ اے ہم دم ان دنوں مرا عالم
مطرب حسیں اپنا ساقی جواں اپنا

عشق اور رسوائی کون سی نئی شے ہے
عشق تو ازل سے تھا رسوائے جہاں اپنا

تم مجازؔ دیوانے مصلحت سے بیگانے
ورنہ ہم بنا لیتے تم کو رازداں اپنا


This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author.