عجب چنچل ملا ہے یار ہمنا
عجب چنچل ملا ہے یار ہمنا
کیا اک بارگی سرشار ہمنا
تدھاں سوں دیکھ کر کچھ یوں سمجھتے
دو عالم صاحب اسرار ہمنا
گل بستان ہے گویا خار صحرا
وسا جب حسن کا گلزار ہمنا
زمیں سوں تا فلک سارے حجابات
ہوئے ہیں مطلع الانوار ہمنا
ہوا دل سرخ رو آیا نظر جب
شگفتہ چہرۂ گل نار ہمنا
نوازش اور تلطف سوں اپس کے
دیا خلوت میں اپنے بار ہمنا
علیمؔ اللہ حضوری میں صنم کے
نہیں جز بندگی اقرار ہمنا
This work was published before January 1, 1929 and is anonymous or pseudonymous due to unknown authorship. It is in the public domain in the United States as well as countries and areas where the copyright terms of anonymous or pseudonymous works are 100 years or less since publication. |