عقل کو چھوڑ عشق میں آ جا

عقل کو چھوڑ عشق میں آ جا (1920)
by علیم اللہ
304408عقل کو چھوڑ عشق میں آ جا1920علیم اللہ

عقل کو چھوڑ عشق میں آ جا
خام ہے عشق سوں جو کوئی لا جا

عشق بازی میں دل کو رکھ ثابت
اپنا معشوق آپ میں پا جا

عشق کی راہ میں ہے یک رنگی
کیا وہاں بادشاہ کیا راجا

عشق کی راہ میں مسافر کو
عاشقاں بولتے ہیں جلد جا جا

شہ سوں پایا ہے جب وصال علیمؔ
فوج عشاق میں طبل باجا


This work was published before January 1, 1929 and is anonymous or pseudonymous due to unknown authorship. It is in the public domain in the United States as well as countries and areas where the copyright terms of anonymous or pseudonymous works are 100 years or less since publication.