مت ستا مجھ کو آن آن عزیز
مت ستا مجھ کو آن آن عزیز
ٹک کہا بھی کسی کا مان عزیز
کیونکے دل اس سے پھیر لوں ناصح
جس سے رکھتا نہیں ہوں جان عزیز
یاں ہے خواہش خدنگ کی تیرے
نہ رکھے گو کہ واں کمان عزیز
دل ادھر کھینچتا ہے سینہ ادھر
سب کو ہوتا ہے مہمان عزیز
دل سے خادم ہوں میں بیاںؔ ان کا
جتنے ہیں میرے مہربان عزیز
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |