مرا محبوب سب کا من ہرن ہے

مرا محبوب سب کا من ہرن ہے
by فائز دہلوی
311814مرا محبوب سب کا من ہرن ہےفائز دہلوی

مرا محبوب سب کا من ہرن ہے
نظر کر دیکھ وو آہو نین ہے

نہیں اب جگ میں ویسا اور ساجن
مجھے صورت شناسی بیچ فن ہے

سبی دیوانے ہیں اس مہ لقا کے
مگر وہ دل ربا جادو نین ہے

کرے رشک گلستاں دل کو فائزؔ
مرا ساجن بہار انجمن ہے


This work was published before January 1, 1930, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.