مرغ زیرک عقل کا ہے عشق کا صیاد شوخ

مرغ زیرک عقل کا ہے عشق کا صیاد شوخ (1920)
by علیم اللہ
304393مرغ زیرک عقل کا ہے عشق کا صیاد شوخ1920علیم اللہ

مرغ زیرک عقل کا ہے عشق کا صیاد شوخ
عقل ہے بسیار شیریں عشق کا فرہاد شوخ

عقل اپنے دام میں کرتا ہے کل عالم کو قید
بند اور زنجیر سوں نت عشق ہے آزاد شوخ

عقل بوجھا عاشقاں سب واجب التعذیر ہیں
قاتل عقل و فہم ہے عشق کا جلاد شوخ

عقل کو سب ملک میں ہے داد انصاف و عدل
کیا نہایت عشق کا ہے بادشہ بیداد شوخ

فہم اور فکرت میں اپنی عقل گر فولاد ہے
آب کرتا ہے گلا کر عشق کا حداد شوخ

عقل کے میزاں میں آیا بحر اور بر کا حساب
نہیں مگر آیا عدد میں عشق کا تعداد شوخ

عقل سوں جانے گزر تب عاشقاں پاتے ہیں وصل
اے علیمؔ اللہ عجب ہے عشق کا ارشاد شوخ


This work was published before January 1, 1929 and is anonymous or pseudonymous due to unknown authorship. It is in the public domain in the United States as well as countries and areas where the copyright terms of anonymous or pseudonymous works are 100 years or less since publication.