میرے دل کو بٹھا دیا کس نے

میرے دل کو بٹھا دیا کس نے
by زین العابدین خاں عارف
331154میرے دل کو بٹھا دیا کس نےزین العابدین خاں عارف

میرے دل کو بٹھا دیا کس نے
آ کے کعبے کو ڈھا دیا کس نے

پوچھو اپنے ہی غمزے سے کہ مجھے
خاک میں ہی ملا دیا کس نے

کیا تماشا ہے پوچھتے ہیں وہی
تیرے گھر کو لٹا دیا کس نے

شب فرقت میں کیا نہ ہم کھاتے
ہم کو پر زہر لا دیا کس نے

وہ جلا دیتے ہیں جو خط میرا
ان کو عارفؔ پڑھا دیا کس نے


This work was published before January 1, 1930, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.