وادئ شوق میں وارفتۂ رفتار ہیں ہم
وادئ شوق میں وارفتۂ رفتار ہیں ہم
بے خودی کچھ تو بتا کس کے طلب گار ہیں ہم
ہاں ابھی بے خبر لذت آزار ہیں ہم
مژدہ اے مشق ستم تازہ گرفتار ہیں ہم
ہو غم ہستی جاوید گوارا کیونکر
جان کیا دیں کہ بہت جان سے بے زار ہیں ہم
میں نے گویا صلۂ مہر و وفا بھر پایا
کاش اتنا ہی وہ کہہ دیں کہ جفاکار ہیں ہم
یوں تو کچھ غم سے سروکار نہ راحت کی تلاش
غم کوئی دل کے عوض دے تو خریدار ہیں ہم
وہ ہے مختار سزا دے کہ جزا دے فانیؔ
دو گھڑی ہوش میں آنے کے گنہ گار ہیں ہم
This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author. |