چاہتا ہوں انتہائے درد دل
چاہتا ہوں انتہائے درد دل
مل گئی آخر دوائے درد دل
کیا ضروری تھی دوائے درد دل
سن تو لیتے ماجرائے درد دل
عشق کی وجہ ندامت کچھ نہ پوچھ
دل ہے پہلو میں بجائے درد دل
جس کو دل لینے پہ اتنا ناز ہے
کاش ہوتا آشنائے درد دل
یوں نہیں مٹنے کی اخترؔ یہ خلش
دل کہیں آئے تو جائے درد دل
This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author. |