کم تر یا بیشتر گئے ہم

کم تر یا بیشتر گئے ہم
by حسرتؔ عظیم آبادی
302861کم تر یا بیشتر گئے ہمحسرتؔ عظیم آبادی

کم تر یا بیشتر گئے ہم
اس در سے بہ چشم نم گئے ہم

اک گل نہ چنا ہم اس چمن سے
لے اپنا ہی مشت پر گئے ہم

بیضے سے نکالتے ہی سر حیف
یوں قید قفس میں پڑ گئے ہم

بن یار لگا نہ دل کدھر بھی
جتنا کہ ادھر ادھر گئے ہم

کیا دور سے مسکرا کے سرکا
کل اس کی نظر جو پڑ گئے ہم

دنیا کا و دیں کا ہم کو کیا ہوش
مست آئے و بے خبر گئے ہم

اس جان عزیز نے نہ پوچھا
جیتے ہیں یا کہ مر گئے ہم

کچھ کام نہ تھا ہمیں کسی سے
لینے دل کی خبر گئے ہم

اتنی مدت کے بعد حسرتؔ
کل رات جو اس کے گھر گئے ہم


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.