کنج کاوی جو کی سینے میں غم ہجراں نے

کنج کاوی جو کی سینے میں غم ہجراں نے
by خواجہ میر درد
294310کنج کاوی جو کی سینے میں غم ہجراں نےخواجہ میر درد

کنج کاوی جو کی سینے میں غم ہجراں نے
اس دفینے ستی اقسام جواہر نکلا
اشک تر لخت جگر قطرۂ خوں پارۂ دل
ایک سے ایک رقم آپ سے بہتر نکلا


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.