ہے حرص و ہوس کے فن کی مجھ کو تکمیل

ہے حرص و ہوس کے فن کی مجھ کو تکمیل
by اکبر الہ آبادی
319867ہے حرص و ہوس کے فن کی مجھ کو تکمیلاکبر الہ آبادی

ہے حرص و ہوس کے فن کی مجھ کو تکمیل
غیرت نہیں میری بزم دانش میں دخیل
ہیں نفس کی خواہشیں بہت مجھ کو عزیز
جب چاہیں کریں خوشی سے مجھ کو وہ ذلیل


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.