یوں ہے اس دل کو دوگانا کی نشانی کی ہوس

یوں ہے اس دل کو دوگانا کی نشانی کی ہوس
by سعادت یار خان رنگین
331402یوں ہے اس دل کو دوگانا کی نشانی کی ہوسسعادت یار خان رنگین

یوں ہے اس دل کو دوگانہ کی نشانی کی ہوس
ریت میں مچھلی کو جوں ہوتی ہے پانی کی ہوس

اپنی بیتی ہی کہا کرتی ہوں میں راتوں کو
دھیان قصہ کا مجھے ہے نہ کہانی کی ہوس

جی میں اپنے اسے نادان سمجھتی ہوں میں
دل میں جو رکھتی ہے اس عالم فانی کی ہوس

ہے درخت ایسا کہاں جس کو لگی ہو نہ ہوا
کوئی ایسا نہیں جس کو نہیں پانی کی ہوس

آرزو گر ہے مرے دل میں تو ہے رنگیںؔ کی
لال جوڑے کی خوشی کچھ ہے نہ دھانی کی ہوس


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.